ہیڈلائنز


اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، ممنون حسین

Written by | روزنامہ بشارت

مظفرآباد: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے جب کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور سیاسی ، سفارتی ،اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں صدرمملکت ممنون حسین سے آل پارٹیزحریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی اور اس دوران صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اقدامات کرے، عالمی برادری اوراقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردارادا کرے جب کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی بھرپورسیاسی ، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب آل پارٹیزحریت کانفرنس کے وفد کا کہنا تھا کہ صدرممنون حسین کے آزاد کشمیر کے دورے سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی ہے، کشمیرکونسل اوراسمبلی میں خطاب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے جب کہ صدرمملکت کا خطاب کشمیریوں کے جذبات اور خیالات کی عکاسی ہے۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ