ہیڈلائنز


تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے اہم رہنما جمشید مہمند نواز لیگ میں شامل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور خیبر پختونخوا سے منتخب جمشید مہمند نے پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل) میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سرکردہ کارکن جمشید مہمند نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا، جمیشد مہمند کی جانب سے شمولیت کا باقاعدہ اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید دو رہنما بھی جلد مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما امیر مقام نے پی ٹی آئی ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے وفاقی دالرالحکومت اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف کیلئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ