ہیڈلائنز


پاک بحریہ کے سربراہ کا دشمن کو سخت پیغام

Written by | روزنامہ بشارت

کاکول: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نےکہاہےکہ  پاکستان اہم دورسے گزررہا ہے۔ دشمن پرواضح ہونا چاہیئے کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔ کاکول میں پینتیس ویں پی ایم اے گریجویٹ کورس کی شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ تھے۔انھوں نےبہترین کارکردگی کےحامل کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیےگئے۔اس کورس میں چھبیس پاس آؤٹ کیڈٹس کا تعلق سعودی عرب اور لیبیا سے ہے۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے خطاب میں کہاکہ یہ تقریب پاک فوج کی شاندارروایات کی عکاس ہے۔ دوست ممالک کےکیڈٹس کی شمولیت بھی باعث فخرہے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان قومی عزم کا اظہار ہیں۔ ملک سےدہشت گردی،انتہاپسندی ختم کرکےدم لیں گے۔مقبوضہ کشمیرکےمتعلق پاک بحریہ کے سربراہ کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ہیں۔جھوٹی کہانیوں سےمسئلہ کشمیرسےتوجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ جارحیت کی صورت میں خودمختاری کاقیمت پردفاع کریں گے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ