ہیڈلائنز


اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

Written by | روزنامہ بشارت

 

 

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

 الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں  22 سینیٹرز، 66 اراکین قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے 137 ،سندھ اسمبلی کے 49 اراکین شامل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان پارلیمنٹ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی، فہمیدہ مرزا، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد الرشید، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے کئی اہم رہنما شامل ہیں جن میں وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی، سینیٹر نہال ہاشمی، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، مائزہ حمید، طارق فجل چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ایک ہزارایک سو سے زائد ارکان کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی تھی جن میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران کان بھی شامل ہیں تاہم جن ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائی ان کو آج تک کی مہلت دی گئی تھی۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 72%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ