ہیڈلائنز


مولاناعبدالعزیز، مولانامحمداحمدلدھیانوی سمیت اہم شخصیات کی پاکستانی شہریت منسوخ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  شیڈول فورتھ پرشامل مشتبہ افراد کی پاکستانی شہریت عارضی طورپرمعطل کردی گئی۔ان افراد کےشناختی کارڈزبلاک کرنےکاکام شروع ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلےمیں شیڈول فورتھ پرشامل2021 افراد کےقومی شناختی کارڈزبلاک کیے جائیں گے۔نیکٹا نےنادرا کوان افراد کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز ارسال کیے۔ذرائع وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ اس سلسلے میں مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولاناعبدالعزیز،علامہ مقصودڈومکی اورمحسن نجفی کےشناختی کارڈزبھی بلاک کیےگئے ہیں۔ اب یہ افراد زمینوں کی خرید و فروخت، بینکوں کی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ افراد بنکنگ سہولیات ٬اراضی کی خریدوفروخت سمیت ایسے اموراورخدمات سے محروم رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ