ہیڈلائنز


میٹروٹرین منصوبہ کے لئے ماہرین کا پینل تیارمگراخراجات……

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ نے 45 ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں تیار ہونے والے اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات سے متعلق رپورٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے دو ماہرین پر مشتمل کمیشن قائم کردیا۔کمیشن میسرز TYPSA ایشین کنسلٹنگ انجینئرز پرائیوٹ لمیٹڈ اور ماہر آثار قدیمہ رابن کوننگھم پر مشتمل ہوگا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے اس معاملے پر درخواست گزار اور فریق ثانی کی جانب سے پیش کیے جانے والے تین بین الاقوامی ماہرین کی تجاویز موصول ہونے کے بعد کمیشن کے قیام کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبے کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق رپورٹ کی دوبارہ جانچ کے لیے کمیشن کو 30 یوم کا وقت دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ لاہور کے 11 تاریخی مقامات کے 200 فٹ کے دائرے میں تعمیراتی کام بند کردیا جائے اور یہ فیصلہ سول سوسائٹی کے رضاکار کامل خان ممتاز کی درخواست پر دیا گیا تھا۔ان تاریخی مقامات میں شالیمار گارڈن، گلابی باغ گیٹ وے، بدھا کا آوا، چوبرجی، زیب النساء کا مقبرہ، لکشمی بلڈنگ، جنرل پوسٹ آفس، ایوان ِ اوقاف، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، سینٹ اینڈریوز پریس بائیٹیرین چرچ اور بابا موج دریا بخاری کا مقرہ شامل ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کمیشن کے ارکان کی فیس صوبائی حکومت ادا کرے گی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مقرر کردہ تکنیکی ماہرین جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے۔ساتھ ہی کورٹ آفس کو بھی ہدایت کی کہ 30 یوم کی مدت ختم ہونے کے بعد اپیلوں کو دوبارہ سماعت کے لیے پیش کیا جائے

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ