ہیڈلائنز


کیلاش قبیلے کا مزہبی تہوار پھول اختتام پزیر ہو گیا

Written by | روزنامہ بشارت

چترال:  کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار پھول اختتام پذیر ہوگیا، تہوار کے اختتام پر تیس جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیلاش قبیلے کے لوگوں نے وادی بریر میں اپنا سالانہ مذہبی تہوار پھول نہایت جوش و خروش سے منایا، اس تہوار منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کیلاش قبیلے کے لوگ اپنا پھل یعنی انگور اور اخروٹ اتار کر اسے موسم سرما کیلئے اسٹاک کرتے ہیں اس سے پہلے ان کو میوہ اتارنے کی اجازت نہیں ہوتی اگر کسی نے چوری چھپے یہ میوہ اتارا تو اسے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

اس تہوار کے دوران کیلاش قبیلے کے بزرگ لوگ ان لڑکیوں کے سروں پر پھولوں سے ڈھکی ہوئی ٹوپی رکھتے ہیں، جو سن بلوغت کو پہنچ جاتی ہیں یا بلوغت کے قریب ہوتی ہیں اور یہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ یہ لڑکیاں اب جوان ہیں یا ہونے والی ہیں، جو خصوصی ایام میں گھر کے اندر نہیں رہ سکتی اور انہیں بشالینی کو منتقل کیا جائے گا۔

اس تہوار کے دوران کیلاش مرد جوان، بوڑھے ڈھولک بجاتے ہیں جبکہ کیلاش خواتین اور مرد ڈھولک کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کرتی ہیں بعض عورتیں صرف تالیاں بجاتی ہیں اور مرد ناچتے ہیں۔اس تہوار کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح وادی بریر کا رخ کرتے ہیں۔

تہوار کے آخری دن شام کے قریب کیلاش قبیلے کے خواتین ہاتھوں میں پھول پکڑ کر ایک مخصوص جگہ سے آتی ہیں، جن کی قیادت ایک ایسی کیلاش لڑکی کرتی ہے، جس نے چوغہ سے منہ چھپایا ہوا ہوتا ہے اور ان کی سربراہی میں خواتین کا یہ جلوس ایک مخصو ص راستے سے گزر کر ہاتھوں میں پھول ہلاتی ہیں اور گیت گاتے ہوئے اس جگہ بڑھتی ہیں، جہاں کیلاش خواتین و حضرات رقص کرتے ہیں، جسے چرسو کہا جاتا ہے اور یہ خواتین جب وہاں پہنچ جاتی ہیں تو اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پھول ان لوگوں پر نچاور کرتی ہیں جو چرسو میں رقص کررہے ہوتے ہیں۔اس تہوار میں بزرگ خواتین بھی پھولوں سے سجی ہوئی ٹوپی سر پر رکھتی ہے اور بوڑھے جوان یکساں طور پر اس میں حصہ لیتے ہیں۔

اس رنگارنگ تقریب اور کیلاش لوگوں کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح اس وادی کا رخ کرتے ہیں تاہم خراب سڑکوں کی وجہ سے اکثر سیاح اس کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ اگر حکومت وادی کیلاش کے تینوں وادیوں (بمبوریت، بریر اور رمبور) پر توجہ دے، یہاں مواصلاتی نظام بہتر کرے تو دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرکے یہاں کے پر امن ماحول اور ان جنت نظیر وادیوں کی قدرتی حسن سے لطف ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی، جو سال میں چار مہینے برف باری کے باعث ملک کے دیگر حصوں سے منقطع رہتے ہیں

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ