ہیڈلائنز


وقت آآگیا کہ شریف برادران خود کو احتساب کیلیے پیش کریں، عمران

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ پاناما لیكس شریف خاندان كی كرپشن، ٹیكس چوری اورخفیہ اثاثوں سے نقاب نوچ چكی ہیں لہٰذا اب وقت آن پہنچا ہے كہ شریف برادران اپنے عہدوں سے الگ ہوں اورخود كواحتساب كیلیے پیش كریں۔

تحریك انصاف كے میڈیا سیكرٹریٹ كے مطابق عمران خان نے اپنے ایك بیان میں كہا ہے كہ كپاس كے پیداواری علاقوں میں شوگرمل لگانے پرپابندی كا ہائیكورٹ كاحكم نامہ ہوامیں اڑاكر وزیراعظم نوازشریف نے ثابت كیا كہ انہوں نے ہمیشہ خود كو ملكی قوانین سے بالاتر سمجھا ہے، اسی طرح شہبازشریف نے عدالتی حكم نامے كے خلاف پالیسی بنا كرثابت كیا كہ شریف خاندان كے كاروباری مفادات قانون وعدالت سے مقدم ہیں۔انہوں نے كہا كہ خوش قسمتی سے لاہور ہائیكورٹ نے آل شریف كے مفادات كے تحفظ كیلئے بنائی جانے والی پالیسی مسترد كرنے كے احكامات صادر كیے اورہائیكورٹ نے اپنے فیصلے میں برملا لكھا ہے كہ ری لوكیشن پالیسی كا مقصد پابندی كو ہوا میں اڑانا اورعوامی مفاد كو زك پہنچانا ہے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 58%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 18°C Showers
Friday 11°C / 14°C Rain
Saturday 10°C / 15°C Rain
Sunday 11°C / 18°C Mostly sunny
Monday 11°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ