ہیڈلائنز


سپریم کورٹ کا انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق انتخابی عذاداریاں اکٹھی سننے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق انتخابی عذاداریوں کو اکٹھا کر کے سننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگوٹھو ں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا معاملہ قومی مسئلہ بن چکا ہے ، کیوں نہ تمام انتخابی عذاداریوں کو اکٹھا کر کے سن لیا جائے ۔ سماعت کے بعد عدالت عظمی نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق تمام کیسز کو یکجا کرکے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کو بھجوا دیا ہے ۔فاضل بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی سماعت کے لیے علیحدہ تین رکنی بینچ بنا دیا جائے ۔

 

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ