ہیڈلائنز


سرتاج عزیز کا پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ سفارتکاری سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کوئی خفیہ سفارتکاری نہیں ہورہی ہے کیونکہ اس طرح کے رابطے دونوں فریقین کی خواہش پرقائم کئے جاتے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، مشرق وسطیٰ اوردنیا کے دیگرممالک کے ساتھ بھی اچھے دوطرفہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستان بھارت سے بھی اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن بھارت کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کا الزام بغیرکسی ثبوت کے پاکستان پرڈال دیتا ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان کوئی خفیہ یا “ٹریک ٹو” سفارتکاری نہیں ہورہی کیونکہ اس طرح کے رابطے دونوں فریقین کی خواہش پر قائم کئے جاتے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ عالمی، جغرافیائی اورتزویراتی سطحوں پرہونے والی بڑی تبدیلیوں کے تناظرمیں پاکستان درست سمت پرگامزن ہے، روس اورچین کی جانب سے یورایشیا کی ترقی، شنگھائی تعاون تنظیم کو فعال بنانے اورایشیائی سرمایہ کاری بینک کی تشکیل ان بڑی تبدیلیوں کاپیش خیمہ ہیں۔ پاکستان خطے میں رابطوں کے مختلف منصوبوں پرعمل درآمد کررہا ہے جن میں کاسا 1000 اورتاپی گیس پائپ لائن شامل ہیں جب کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کامستقل رکن بنے گا۔ وزیر اعظم نوازشریف کے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرکیے جانے والے خطاب کے بارے میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت اورانسانی حقوق کی مستقل پامالی پر وزیر اعظم نے عالمی اداروں کی مزید توجہ مبذول کرائی ہے۔ انہون نے کہا کہ مغربی ممالک کی پاکستان کے بارے میں تشویش کی وجہ چین کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے تعلقات اورتعاون ہے۔

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ