ہیڈلائنز


آرمی چیف جنرل راحیل نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جن 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے وہ بے گناہ شہریوں ، خواتین پولیو ورکرز، پولیس حکام اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جب کہ انہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔

سزائے موت پانے والوں میں محمد شاہد عمر، حسین شاہ، ظفر اقبال،انور زیب ، عبیدالرحمان ،شیرعالم ،عطاء اللہ اور شمس القمر شامل ہیں، مجرم محمد شاہد  2 خواتین پولیو ورکرز اور این جی او کے 11 ورکرز کا قاتل ہے۔ سزا پانے والا مجرم حسین شاہ پاک فوج کے میجر مصطفیٰ اور کیپٹن وسیم کے قتل میں ملوث ہے اس کے علاوہ اس پر کئی سیکیورٹی اہلکاروں کےقتل کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ