ہیڈلائنز


اسلام آباد میں گھر سے اپسین کے سفارتکار کی لاش برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف سیون ٹو میں رہائش پزیر اسپین کے سفارتکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف سیون ٹو میں تعینات اسپین کے سفارتکار جان جینز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپینش سفارتکار کی لاش کے قریب سے 38 بور کا پستول بھی برآمد ہوا اور ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپین کے سفارتخانے کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات اسپین کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 60 سالہ جینز گزشتہ 34 سال سے پاکستان میں تعینات تھا اور اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، جینز طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور اپنی رہائشگاہ پر اکیلا ہی رہتا تھا۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ