ہیڈلائنز


ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے، چیف جسٹس پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عوام سے جمہوریت کے نام پر مذاق ہورہا ہے اور ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے۔  چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اورنج لائن میٹرٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کی ۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے  اور ملک میں گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس جاری ہے۔ جمہوریت کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق ہورہا ہے، اب عوام کوچاہئے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی ناروا رویئے کے خلاف کھڑے ہوجائیں، عوام کو چاہئے کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہوئے ووٹ کا حق احتیاط سے استعمال کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر تاریخی ورثوں کو مٹایا جارہاہے، سوال قومی تاریخی ورثے کے تحفظ کا ہے تاریخی ورثے ہماری شناخت ہیں، عوام نے اگر ایسے ہی لوگوں کو ووٹ دیئے تو پھر ایسا ہی ہوگا۔ عدالت نے فریقین سے منصوبے سے متعلق معاونت کے لیے 3 ٹیکنیکل ماہرین کے نام مانگ لئے۔ کیس کی مزید سماعت جمعے کو ہوگی۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ