ہیڈلائنز


توہین رسالت کیس، سپریم کورٹ کے جج کی آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت سے معذرت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی درخواست سننے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی ملزمہ آسیہ بی بی کی اپیل کی سماعت کی، سماعت کے آغازپربنچ میں شامل جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلمان تاثیرسے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اس لئے وہ آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ بنچ نے کیس واپس چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان سلمان تاثیرقتل کیس کی سماعت کر چکے ہیں، چیف جسٹس پاکستان کیس کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ آئندہ ایسے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے گا جس میں جسٹس اقبال حمید الرحمان نہ ہوں، کیس کی سماعت کے لیے نئی تاریخ کا تعین بھی بنچ کی تشکیل کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی، جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درکواست دائر کی تھی، سپریم کورٹ نے 22جولائی2015 کو آسیہ بی بی کی اپیل ابتدائی سماعت کے لئے منظور کی تھی۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ