ہیڈلائنز


ملک بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے جب کہ شہر شہر جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس بپا کی جائیں گی۔ شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شبیہہ علم اور تعزیئے بھی نکالے جا رہے ہیں جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ