ہیڈلائنز


وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ قومی اداروں کیخلاف من گھڑت خبروں پر اظہار تشویش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے شائع خبر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودہری نثار، شہباز شریف، اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار اداکریں گی جب کہ  دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قومی اتفاق رائے کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے شائع خبر پر اظہار تشویش کیا گیا جب کہ شرکا نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے شائع خبر قومی سلامتی سے متعلق رپورٹنگ کے تسلیم شدہ اصولوں سے انحراف ہے جب کہ حقائق سے ہٹ کر رپورٹنگ سے قومی مفاد کو نقصان پہنچا،

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 68%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ