ہیڈلائنز


تین جماعتوں نے نواز حکومت کیخلاف خفیہ منصوبہ بنا لیا ہے، (ن) لیگی رہنما کا دعویٰ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 جماعتوں نے حکومت کے خلاف خفیہ پلان بنا لیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے دعویٰ کیا کہ 3 سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کے خلاف خفیہ منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس کی ڈریس ریہرسل بھی کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے کراچی، عوامی تحریک نے لاہور اور تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان 3 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ شہر کو کس طریقے سے بند کریں گے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ