ہیڈلائنز


مقبوضہ کشمیرکبھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہوسکتا، ملیحہ لودھی

Written by | روزنامہ بشارت

نیو یارک: ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ کبھی نہیں رہا اورمقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اسپیشل پولیٹیکل ڈی کالونائزیشن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ کبھی نہیں رہا اورمقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہو سکتا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ سلامتی کونسل نے کیا اس لیے مقبوضہ کشمیر کاتنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل ہونا ہے اوراقوام متحدہ کشمیر سے متعلق جامع قراردادوں پر توجہ دے۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ