ہیڈلائنز


اسلام آباد میں 179 غیر رجسٹرڈ مدارس چل رہے ہیں، وزارت داخلہ کی تصدیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں چلنے والے مدارس میں سے 179 غیر رجسٹرڈ ہیں۔ قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت میں مدارس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں کل 354 مدارس چل رہے ہیں جن میں 179 غیررجسٹرڈ ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کسی مذہبی تنظیم پرپابندی عائد نہیں کی گئی اوررواں مالی سال سول آرمڈ فورسز کو اسلحہ اورٹرانسپورٹ کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے نیکٹا نے 22 اجلاس منعقد کیے، جن میں سے وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں 3، وزیرداخلہ کی زیرصدارت 5 جب کہ وزیرمملکت برائے داخلہ نے ایک اجلاس کی صدارت کی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ