ہیڈلائنز


بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو رہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ایل او سی کی خلاف ورزی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔ حکومتی ارکان اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی کوششوں اور ایل او سی کی خلاف ورزی کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کریں گے جب کہ بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کشمیر کے مسئلے کی آڑ میں پاناما لیکس کا معاملہ دبانا چاہتے ہیں۔

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 93%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ