ہیڈلائنز


چین نے ایکبار پھر پاکستان کو تنہا نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کرادی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت  کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ میڈیا رپورٹس میں وزارت خارجہ میں سینئر حکام  کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت  کشیدگی پر بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ مسلسل  رابطے میں ہے۔ ایک سینئرعہدیدار کا کہنا ہے کہ  چین امن کو یقینی بنانے  کے لیے کوشاں ہے  تاہم اگر بھارت نے جنگ  مسلط کی  تو چین پاکستان کا ساتھ دے گا ۔ انھوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ماضی کی جنگوں کی طرح ہمیں سپورٹ کریں گے۔ چینی وزارت  خارجہ کے ترجمان  کہہ چکے ہیں کہ جہاں تک  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا تعلق ہے تو چینی سائیڈ طرفین سے  مسلسل رابطوں  میں ہے اور امید ہے کہ  دونوں ملک امن وامان  کے لیے مل جل کر کام کریں گے  دریں اثناء گزشتہ روز چین نے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ  مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی اپیل  بھی ویٹو کر دی تھی۔

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ