ہیڈلائنز


وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں چئیر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اسے جارحیت تصور کیا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کل جماعتی کانفرنس میں سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا تھا جس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Friday 10°C / 19°C Sunny
Saturday 10°C / 20°C Sunny
Sunday 16°C / 20°C Partly cloudy
Monday 15°C / 17°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ