ہیڈلائنز


بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ

Written by | روزنامہ بشارت

مظفرآ باد: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صبح 4 بجے ایل او سی پرباغ سر اور بھمبھر سیکٹر کے خنجار اور بروح کےعلاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلسہ شروع کیا گیا جو صبح 6 بجے تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز سے مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی افواج کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ