ہیڈلائنز


سرجیکل سٹرائیکس کے بعد راحیل شریف نوا ز شریف کو کرسی سے ہٹانے والے ہیں ۔۔۔؟

Written by | روزنامہ بشارت

 پاک بھارت کشیدگی کی میں آئے روز نئی سے نئی خبر مل رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی کئی بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاک فوج کے ہاتھوں بری طرح شکست کے ساتھ ساتھ اپنے فوجی مروانے کے بعد اب ایک نیا ڈھونگ شروع کیا ہے کہ اپنی عوام میں اپنی افواج کا مورال بلند رکھنے کیلئے میڈیا کے ذریعے پاکستان اور افواج پاکستان کو بری طرح بدنام کرتے ہوئے ان میں پھوٹ ڈلوانے کیلئے طرح طرح کے ڈھکوسلے کرتا پھر رہا رہے جس میں بھارت اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا ۔بھارتی ٹی وی چینل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاک فوج بالخصوص راحیل شریف بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کیے گئے سرجیکل اسٹرائیکس کو اپنی بے عزتی کے طور پر دیکھ کر رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ پاکستان کی فوج کے چپ رہنے پر وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹا دیں۔اپنی اس بھونڈی رپورٹ میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو سچ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوج نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرکے کامیابی حاصل کی اور پاک فوج اسے اپنے بے عزتی تصور کرتے ہوئے نواز شریف کو ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ بھی پاکستان سے سخت ناراض ہے ۔ بھارتی میڈیا کی مضحکہ خیز ویڈیو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ