ہیڈلائنز


’’پاکستان کیخلاف بھارت نے یہ کام کیا ہی نہیں‘‘

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد اب نئی دلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال نے بھی نریندر مودی کو چیلنج کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجر وال نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک نہ ہونے کا پاکستانی دعویٰ غلط ثابت کر کے دکھائیں۔واضح رہے کہ جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے پونچھ اور بٹل سمیت مختلف سیکٹر زمیں بلا اشتعال گولہ باری کی تھی اور اسے ’’سرجیکل سٹرائیک کا نا م دے دیا جبکہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی نے بھارتی دانت کھٹے کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی 3 چوکیوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے۔دوسری طرف آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیک قرار دینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے ،اگر بھارت نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کی غلطی کی تو بہادر افواج کی جانب سے سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔حقیقت سامنے آنے کے بعد امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک بھی سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو تسلیم کرنے سے کترانے لگے اور یوں دنیا بھر میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ اب ان کے اپنے ہی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال نے بھی انہیں چیلنج کر دیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ ٹھیک ہے تو وہ اس کے غلط ہونے سے متعلق پاکستانی دعوے کو جھوٹا ثابت کر کے دکھائی ۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ