ہیڈلائنز


فاروق ستار سے ملاقات کے وقت وزیراعظم کا اسحاق ڈار کو مخصوص اشارہ ۔۔۔۔!

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم سے فاروق ستار کی مختصر ملاقات ، نوازشریف سے مزید ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا جبکہ وزیراعظم نے فاروق ستار کے گلے شکوے سننے کیلئے اسحاق ڈار کو قریب بلایا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا استقبال کر رہے تھے تو اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے مصافحہ کیا اور مصافحے کے ساتھ ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا اور بات چیت کی ، اس موقع پر فاروق ستار نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی،پارلیمانی نظام کاحصہ ہے،ہم محب وطن ہیں،کراچی کے امن کیلیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔اس دوران وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو اشارے سے اپنے پاس بلایا اور فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت کی ۔
یاد رہے کہ اس قبل شیخ رشید نے گلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ میری جماعت کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس میں دعوت نہ دینے سے نوازشریف کی کم ظرفی سامنے آ گئی ہے ، اجلاس میں شرکت کرنیوالی جماعتیں نوازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں ، نوازشریف جب بھی کسی بحران میں پھنس جاتے ہیں تو ایسے ٹوپی ڈرامہ کر تے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ کو پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینا نوازشریف اور حکومت کی کم ظرفی اور کم عقلی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ نوازشریف کے اندر کیا ہے ؟انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سربراہان چوروں و ڈاکوؤں کیساتھ نہیں بلکہ پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، شریف برادران اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ لوگ ان کی مدد و حمایت کیلئے اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھی کسی بحران میں گر جاتے ہیں تو ٹوپی ڈرامہ کرکے ایسے اجلاس طلب کرلیتے ہیں اور وہ ایسے موقع پر ذاتی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے ، انہیں اجلاس میں بلایا جانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ