ہیڈلائنز


مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات پر اختلافات اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر اختلافات اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے، مسئلہ کشمیر پر پوری قومی کی طرح وزیراعظم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھرے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مل کر قومی سلامتی کے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات میں ٹرننگ پوائنٹ ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Clear

7°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ