ہیڈلائنز


سرتاج عزیز نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطے کی تصدیق کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت سرحدوں پر کشیدگی سے دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی پیدا کرکے دنیا کی توجہ مسلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے لہذا پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ سرحدی تناؤ کم کرکے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم نواز شریف نے بھی واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کی جانب سے سرحد پر کشیدگی ہوتی رہے گی۔ سرتاج عزیز نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں ناصرجنجوعہ اور اجیت دوول کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے روابط قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: SE at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ