ہیڈلائنز


پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت 874 کلومیٹر طویل 4 شاہراہوں کی تعمیر مکمل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت قراقرم ہائی وے کے خنجراب رائے کوٹ سیکشن این35 اور برہان پنڈی بھٹیاں موٹروے سمیت 874 کلو میٹر پر مشتمل 4 شاہراہیں مکمل کر لی گئیں۔ میڈیا کو موصول وزارت مواصلات کی دستاویزات کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بننے والی16 شاہراہوں میں سے حکومتی دعووں کے باوجود اب تک 120 کلو میٹرک کے تھاکوٹ حویلیاں سکیشن (این35)، 285 کلو میٹر کے براہما ڈی آئی خان موٹروے اور392 کلو میٹر کے ملتان سکھر موٹروے جیسے اہم منصوبوں پرکام شروع نہیں کیا جا سکا۔ مذکورہ منصوبے اب تک صرف کنٹریکٹرز کی دستیابی کے مراحل تک ہی پہنچ پائے ہیں، دستاویزات کے مطابق147کلو میٹرکے رائے کوٹ تھاکوٹ سیکشن (این 35)کی بحالی کا 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اسی طرح 449 کلو میٹر این85کے سراب خوشاب سیکشن کا 75 فیصد کام مکمل کیاگیاہے،59 کلو میٹر کے حویلیاں برہان سیکشن (این35)موٹروے کا اب تک صرف 40 فیصدکام مکمل کیا جا سکا ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ