ہیڈلائنز


بھارت کیجانب سے ایل او سی کیخلاف ورزی کا سلسلہ جاری، پاکستان کا منہ توڑ جواب

Written by | روزنامہ بشارت

مظفر آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پہلے رات 12 بجے سے صبح 4 بجے تک وقفے وقفے سے افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ساڑھے 11 بجے ایل او سی پر نیزا پیر سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا اور دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاک فوج ہے، کوئی سرحد پار کر کے 5 کلو میٹر اندر آ جائے اور بچ کر دکھائے۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 34%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ