ہیڈلائنز


70سال کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا ملک ۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 70سال میں سب سے بڑا جھوٹ ہے،بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں اور نہ حصہ بنے گا،آزادکشمیر کا ہر شہری بلاتنخواہ پاکستان کا سپاہی ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 70سال میں سب سے بڑا جھوٹ ہے،بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا ہی نہیں اور نہ حصہ بنے گا،آزادکشمیر کا ہر شہری بلاتنخواہ پاکستان کا سپاہی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے امن اور مذاکرات کی بات کی،ملکی دفاع کیلئے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں مگر ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی فوجی کشمیر میں انتہائی تنگ اور ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،بھارت سمیت کئی ملک اقتصادی راہداری کو ناکام بنانا چاہتے ہیں،تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ موجودہ صورتحال میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اگر رائے ونڈ جانے والا جلوس واہگہ بارڈر کی طرف جاتا تو پاکستانی عوام کے حوصلے بڑھ جاتے،اشفاق مجید اور برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو ہیں،کشمیر میں جاری تحریک منزل مقصود پر پہنچ کر ہی دم لے گی،بھمبر سے خنجراب تک پہاڑ پاکستان کی فصیل ہیں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

33°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 28%
Wind: W at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ