ہیڈلائنز


ریحام خان نے عمران خان کیخلاف پریس کانفرنس پر...

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو کھری کھری سنا دیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ہوتے کون ہیں جو اپنے پاس سے میری کتاب کو جواز بنا کر عمران خان کیخلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں؟ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے اپنے شہریوں کو پانی جیسی سہولت تو دے۔ ریحام خان نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے۔ میرا نہ ہی عمران خان کے گھر سے کوئی تعلق رہا نہ اس سیاسی جماعت سے اور نہ ہی رانا ثناء اللہ جیسے کسی وزیر سے کوئی تعلق۔ نہ ہی میں نے کبھی رانا ثناء اللہ سے گفتگو کی اور نہ میرا ان سے کبھی کوئی تعلق رہا۔ ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری مرضی ہے کہ میں جو بھی لکھوں ۔ ریحام خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کتاب کی کنفرمیشن لی ہے۔ میرے فرشتوں کو بھی خبر نہیں اور وہ میری کتاب کی بنیاد پر پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ انہیں حق ہی نہیں پہنچتا۔ریحام خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو جھوٹ بولتے ہیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ