ہیڈلائنز


ایم کیو ایم کا اصل سر براہ کون ہے

Written by | روزنامہ بشارت

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار ہی ہیں اور انہی کے نام پر الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹرڈ ہے، اگر کوئی انہیں نا اہل کرانا چاہتا ہے تو ریفرنس دائر کرے۔

ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے پر تبصرہ کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور وہی اس کے سربراہ ہیں۔ ہم ڈاکٹر فاروق ستار کو ہی ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ تسلیم کرتے ہیں ، ایم کیو ایم لندن کی جانب سے دیے جانے والے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹر فاروق ستار کو قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہل کرانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے جس کے بعد ان کی نا اہلی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ