ہیڈلائنز


حکومت کی جانب سےہونے والی آل پارٹی کانفرنس میں وزیراعظم نے شیخ رشید کو مدعو کیوں نہیں کیا

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ان سے خوفزدہ ہے جس نے دعوت نہ دے کر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس کی مذمت کرتے ہوئے شیخ رشید کو مدعو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بتایا ہے کہ پارلیمینٹ میں موجود تمام جماعتوں کو پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم شیخ رشید کو دعوت نامہ نہیں دیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ حکومت ان سے خوفزد ہ ہے جس نے دعوت نہ دے کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتی ہے تو شیخ رشید کو مدعو کرے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ