ہیڈلائنز


بلاول بھٹو کا نواز حکومت کی پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کی خاطر اختلافات، احتجاج اور الزامات معطل، بڑے معاملے پر بڑی بیٹھک ہوگی، بلاول زرداری اور کپتان کے سینئر کھلاڑی سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین کل وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج اور الزامات کی سیاست معطل کردی، اختلافات بھلا دیئے، بات ملک پر جو آگئی، بھارت کیخلاف کل وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سارے بڑے سر جوڑ بیٹھیں گے۔ پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں ملک کی سیاسی قیادت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے متعلق بات کرے گی اور بھارت کیخلاف مؤثر حکمت عملی پر غور ہوگا۔ عملی سیاست میں پہلی بڑی کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود شرکت کا فیصلہ کیا ہے، کانفرنس میں پیپلزپارٹی وفد کی قیادت  کرتے ہوئے بلاول پارٹی مؤقف پیش کریں گے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ