ہیڈلائنز


جنرل اسمبلی اجلاس ،وزیر اعظم نواز شریف امریکہ روانہ ہوگئے

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ ،وہ 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سمیت اٹھارہ رکنی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہو

گئے ہیں ،وفد میں سیکیورٹی اہل کار اور ذاتی سٹاف بھی شامل ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف امریکہ میں کئی عالمی رہنماﺅں سے بھی ملاقات کریں گے۔نیویارک میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ، نائب امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ اقوام متحدہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 59واں اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے 120 ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، داعش کے بڑھتے ہوئے تسلط ، ایبولا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔  

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ