ہیڈلائنز


بھارت سے آزادی چھیننے تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے، صدر آزاد کشمیر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدرآزاد کشمیر سردارمسعود خان نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے جب کہ کشمیری اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارت سے آزادی چھین نہ لیں۔ صدرآزاد کشمیر مسعود خان کا کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت پاکستان کے ساتھ باہمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آزاد کشمیر کے عوام پاکستانی افواج کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کے بلا اشتعال اور مذموم حملوں کو ناکام بنایا جب کہ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔ آزادکشمیر کے صدر نے کہا کہ  بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں مظالم سے روکے، دنیا مصلحت کا شکار ہے اس لیے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ جانے سے پہلے کشمیری قیادت سے مشاورت کی، بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز اٹھانے پر وزیراعظم نوازشریف کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے نتیجے شہید ہونے والے پاک فوج کےدونوں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ