ہیڈلائنز


یوم عاشور پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، سی پی او راولپنڈی

Written by | روزنامہ بشارت

سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، محرم الحرام میں 10 کمپنیاں آرمی اور 10 رینجرز طلب کی ہیں، محرم الحرام میں 35 شیعہ علما کے راولپنڈی داخلے پر پابندی عائد ہو گی، یوم عاشور پر موبائل سروس بند کرنے کے لئے سفارش کی جائے گی۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ضلع کے داخلی اور اہم مقامات پر مزید چیکنگ پوائنٹس بنا دیئے ہیں، محرم جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ کی جا چکی ہے، ماتمی جلوسوں اور سنگتوں کے انچارج سے بروقت جلوس ختم کرنے کی یقین دہانی لی ہے، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا کہ محرم کے آغاز سے ہی نفرت، دھمکی آمیز اور جعلی خطوط کا سلسلہ پروپیگنڈا کے طور پر شروع ہو جاتا ہے، سوشل میڈیا کو محرم الحرام میں فرقہ واریت پھیلانے کے کئے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو عناصر براہ راست نقصان نہیں پہنچا سکتے وہ افواہوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔  سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 161 سخت پوائنٹس ہیں، محرم الحرام میں 360 جلوس اور 1760 مجالس ہیں، یوم عاشور پر 6 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، محرم الحرام میں 10 کمپنیاں آرمی اور 10 کمپنیاں رینجرز طلب کی ہیں، سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ یوم عاشور پر مدرسہ دارالعلوم تعلیم القرآن کو خالی کرایا جائے گا، محرم الحرام میں 35 شیعہ علما کے راولپنڈی داخلے پر پابندی عائد ہو گی، یوم عاشور پر موبائل سروس بند کرنے کے لئے سفارش کی جائے گی۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ