ہیڈلائنز


مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک پیج پر۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

 تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے سرحدی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈراور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں شریک ہونگے ۔ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی شرکت کی منظوری دے دی ہے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب غلام احمد بلور پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شریک ہونگے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت سرحد پر کشیدگی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر پیر کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر رکھا ہے ٗ اجلاس پیر کی صبح وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ