ہیڈلائنز


اسلام آباد میں پولیس اوررینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 49 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پولیس اور رینجرز نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد گرفتارکیا۔ حراست کے ملزمان سے مختلف اقسام کا غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 پستول، 3 بارہ بوربندوقیں، 4 رپیٹر گن ، 2 ایس ایم جیز، اوردیگر اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزتھانہ بارہ کہو کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تھا اور اس دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

Partly cloudy

10°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ