ہیڈلائنز


دفتر خارجہ نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی جانب سے جاری بیان میں سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس کےانعقاد کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہوگا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے نیپالی وزیراعظم کو کانفرنس سے متعلق آگاہ کردیا اور پاکستان نئی تاریخ پر سارک رکن ممالک کی شرکت کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں عدم شرکت مودی کے غربت کے خلاف اعلان کی نفی ہے جب کہ بھارت اڑی واقعے کے بے بنیاد مفروضے پرکانفرنس سے الگ ہوا جس کا مقصد کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک تنظیم کو بڑی اہمیت دیتا ہے لیکن بھارت کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے سارک کا عمل رکا اور کانفرنس سے متعلق بھارتی رویہ افسوسناک ہے جب کہ کسی بھی ملک کی جانب سے دو طرفہ معاملات کو سارک فورم پر لانا چارٹر کی خلاف ورزی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے سارک سربراہ کانفرنس رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم بھارت نے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر سارک کانفرنس میں نہ صرف شرکت سے انکار کیا بلکہ دیگر ممالک کو بھی اپنے اس منفی پراپیگنڈے کا حصہ بنایا۔

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ