ہیڈلائنز


وفاقی کابینہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت اور اظہار تشویش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سےملاقاتوں اور اس دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کیے جانے کے امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت سرحدی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جب کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے سرحدی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی اندھادھند بربریت ناقابل قبول ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی،سیاسی حمایت جاری رکھےگا، بھارتی افواج کےمظالم کشمیریوں کےجذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے، ہمیں پاکستان کی مسلح افواج پر فخر ہے جوملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، جارحیت برداشت نہیں، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دفاع وطن کے لیے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے، ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلیے سفارشات منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے اسلام آباد میں مستقل سیکرٹریٹ کے قیام اور مختلف ملکوں سے یادداشتوں کے مسودوں کی بھی منظوری دی جارہی ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ