ہیڈلائنز


چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انورظہیرجمالی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے جب کہ دفترخارجہ بھی چیف جسٹس کے بھارت جانے کا گرین سگنل دے چکا تھا۔ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکوبھارت میں منعقد ہونا ہے۔کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی تھی، جس کا دعوت نامہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبے والا نے خود چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں 2 ماہ قبل جولائی میں دعوت نامہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری بربریت اوراڑی حملے پرحملے کے بعد پاکستان پربے بنیاد الزامات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی ہوچکی ہے۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ