ہیڈلائنز


جارحیت میں پہل نہیں کرینگے لیکن بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دینگے، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے جارحیت میں پہل نہیں کرے گا لیکن حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں مظالم ڈھانے سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،  بھارت غیر ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کررہا ہے، مسلح تصادم سے خطے میں تباہی آسکتی ہے، پاکستان کی جانب سے جارحیت میں پہل نہیں ہوگی لیکن کسی بھی جارحیت اورمہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل سے فرار چاہتا ہے لیکن ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیربرائے گلگت بلتستان کشمیراموربرجیس طاہر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے جب کہ بھارت عالمی فورمز پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہے۔وفاقی وزیرخرم دستگیر نے جاری کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورکشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 49%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ