ہیڈلائنز


بھارت نے کس کومطمئن کرنے کےلئے لائن آف کنڑول پرفائرنگ کی؟

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت نے اپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر کارروائی کی، سیزفائرلائن کی خلاف ورزی کی گئی تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ رات چھوٹے ہتھیاروں سے ایل او سی کے بھمبر سمیت تین سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ کی پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کےدو فوجی شہید اور نو زخمی ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی وزیر دفاع نے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 43%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny
Sunday 11°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ