ہیڈلائنز


بھارتی ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور فوجی جوانوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم ممباوالا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید مذمت کی۔ دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کشمنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور بھارت عالمی قوانین کے تحت پابند ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت کو سیز فائر معاہدے کا احترام کرنا چاہیے اور وہ ایسے واقعات کی ذمہ داری کا تعین کرے ورنہ پاکستان جوابی کارروائی کا پورا حق رکھتا ہے۔واضح رہے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اپنی اشتعال انگیزی کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا گیا جس میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے تاہم پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں کئی بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 29%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ