ہیڈلائنز


پاک فوج دنیا کی سخت جان اورجنگی صلاحیت رکھنے والی فوج ہے، آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سخت جان فوج ہے اور جسمانی تربیت ، پیشہ ورانہ جنگی مہارت و اہلیت کے اعتبار سے پاک فوج دنیا بھر میں بہترین فوج مانی جاتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرنٹیئر فورس سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور وہاں پیسز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے دیکھے جب کہ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی سخت جان فوج ہے، افسر اور جوان ہر طرح کے خطرات کا بے خوفی سے مقابلہ کرتے ہیں جب کہ جسمانی تربیت ، پیشہ ورانہ جنگی مہارت و اہلیت کے اعتبار سے پاک فوج دنیا بھر میں بہترین فوج مانی جاتی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمیٹی ارکان کو خوش آمدید کہا اور ان سے قومی سلامتی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی کو درپیش خطرات کے تناظر میں سرحدی صورتحال، خطرات اور فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بتایا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا پوری قوم بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہیں۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ