ہیڈلائنز


بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دھمکی آمیز کالز، ملک چھوڑنے کی دھمکی

Written by | روزنامہ بشارت

نیودہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو فون کالز کے ذریعے ملک چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز کی گئی ہیں جس میں عبدالباسط کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق دھمکی آمیز کالز کے بعد عبدالباسط نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ کال پر دھمکی دی گئی ہے کہ فیملی اوراسٹاف کے ساتھ بھارت کو جلد چھوڑدیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر اور اسٹاف کا تحفظ بھارت کی ذمہ داری ہے نامعلوم مقام سے آنے والی فون کالز کے حوالے سے تمام تفصیلات اور نمبرز بھارتی وزارت خارجہ کو فراہم کردی گئی ہیں  اور بھارتی حکومت کو ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن میں تعینات تمام افراد کے خاندانوں کی  سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ