ہیڈلائنز


بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی، وزیر دفاع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی۔ وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھمبر سمیت 3 سیکٹرز پر چھوٹے ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو کتنا نقصان ہوا اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا لیکن اگر بھارت نے مستقبل میں بھی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو اسے آئندہ بھی اسی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فائرنگ کی گئی، بھارتی سیاستدان اور فوجی حکام گزشتہ چند روزسے جس قسم کے اشتعال انگیز بیانات دے رہے تھے تو انہوں نے اپنی عوام اور میڈیا کو تسلی دینے کے لئے یہ کارروائی کی۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا جسے پاک فوج کی جانب سے یکسر مسترد کردیا گیا۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ