ہیڈلائنز


کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہیں، پاک فضائیہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیارہے۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات ایل او سی پر آزاد کشمیر میں فائرنگ کے بعد پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا گیا جس پر پاک فوج نے  بھارت کے اس دعویٰ کی سختی سے تردید کی جب کہ پاک فضائیہ نے بھی  بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی مسترد کردیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے، پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے جب کہ بھارت کی جانب سے اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا گیا۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ